PK Press

ڈیلی میل کیس؛برطانوی عدالت نے شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کردی

برطانوی عدالت میں شہباز شریف اور ڈیلی میل مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور

اب شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا تاہم عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔
شہباز شریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ

وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے، جس پر برطانوی عدالت کے جج جسٹس میتھیو نیکلن نے ریمارکس دیے کہ

میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔
شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا

جواب نہیں دے سکے۔
عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی قانونی فیس ادا کرنا ہو گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کس میں کتنی گریس ہے؟پاکستانیوں نے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کو بتادیا

پڑھنے کے اگلے

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے