PK Press

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ،

جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، جسٹس اطہر من اللہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

حلف برادری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، بار کونسل کے نمائندے اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈیلی میل کیس؛برطانوی عدالت نے شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کردی

پڑھنے کے اگلے

سرکاری گھروں میں رہنے والے ملازمین کے لئے عدالت کا بڑا حکم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے