PK Press

کیا تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی ؟

سال 1992 میں پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور کپتان عمران خان کی قیادت میں

پہلا آئی سی سی ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا جو آسٹریلیا کی سرزمین پر کھیلا گیا تھا۔
رواں سال بھی آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ میں قومی ٹیم کا

سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا کسی معجزے سے کم نہیں تھ

ا اور ایسا تب ہوا جب نیدر لینڈز کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی۔
1992اور2022کے ورلڈ کپ میں کیا چیز مشترک ہے؟آئیے جانتے ہیں
سال 1992 میں آسٹریلیا گروپ راؤنڈ سے باہر ہوگیا تھا، ایسا ہی کچھ ٹی20 ورلڈکپ میں ہوا ہے

اور کینگروز کی ٹیم سپر 12 مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔
پاکستان نے اپنا پہلا ابتدائی میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا تھا اور شکست ہوئی تھی، سال 2022 میں بھی ایسا ہی ہوا۔
1992 میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا،

اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا۔
پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں لگاتار تین میچز جیت کر ایونٹ میں کم بیک کیا تھا

اور 2022 میں بھی ایسا ہی رہا۔
پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی جیتا تھا اور کیویز نے ہی پہلے بیٹنگ کی تھی،

جبکہ 2022 کے ورلڈکپ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
دوسری جانب ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست

دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہ عوامل ہیں جس کی بنیاد پر کرکٹ تجزیہ کار اور سابق کھلاڑی اس

ورلڈکپ کو پاکستان کیلئے اہم قرار دے رہے ہیں۔
انگلینڈ کے فائنل میں پہنچتے ہی سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں

کہ 30 سال بعد 2022ء میں پھر 1992 والی تاریخ دہرائے جائے گی اور پاکستان اتوار کو انگلینڈ کو ہراکر ورلڈ کپ جیت لے گا۔
1992ء کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اگر مگر کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور سیمی فائنل میں پاکستان نے

نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی ۔ جاری ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اگر مگر کے

ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور اس نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔
شائقین کرکٹ اور ماہرین کہہ رہے ہیں کہ 30 سال بعد پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی اور

میلبرن کے میدان میں ہی پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں 92 کا ورلڈ کپ جیتا تھا

اور اب بھی اتوار کو فائنل میلبرن کے میدان پر ہی ہونا ہے اور پاکستان انگلینڈ کو ہرانے کیلئے پرعزم ہے۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اختتام پذیر

پڑھنے کے اگلے

ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت کو بدترین شکست، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے