PK Press

سمندری تعاون سے متعلق چین اور آئی لینڈ ممالک کے مابین اعلی سطح فورم کا انعقاد

 

بیجنگ:
9 سے 10 نومبر تک پنگٹن میں سمندری تعاون پر چین اورآئی لینڈ ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق "ماحولیاتی جزائر ، بلیو ڈویلپمنٹ” کے موضوع پر موجودہ فورم میں موسمیاتی تبدیلی ، معاشی بحالی اور ترقی سمیت آئی لینڈ ممالک کے مشترکہ دلچسپی کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی، اور سمندری ماحولیاتی تحفظ اور بحالی ، سمندری آفات کی نگرانی اور ابتدائی انتباہ سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
فورم کے دوران” آئی لینڈ پائیدارترقی انیشیٹو” بھی جاری کیا گیا اور سمندری تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چھ تجاویز پیش کی گئیں۔ بحر الکاہل، کیریبین اور بحر ہند کے علاقوں سے 10 سے زائد آئی لینڈ ممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ چینی اور غیر ملکی سمندری انتظام کے محکموں، سائنسی تحقیقی اداروں، یونیورسٹیز ، ماہرین اور اسکالرز سمیت180 سے زائد نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن فورم میں شرکت کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین امریکہ موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار امریکہ ہے، چینی وفد

پڑھنے کے اگلے

پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اختتام پذیر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے