PK Press

علامہ اقبال کی سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،فرخ خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کی سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اقبال کی تعلیمات کو یاد کرنے کیساتھ ساتھ یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ انہوں نے جو ہمیں کامیابی کی راہ دکھائی اس پر ہم نے کتنا عمل کیا۔

فرخ خان نے کہا کہ علامہ اقبال کو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کاتصورپیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

علامہ اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کاوش کی۔اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے ایک فردمیں "خودی” کو بیدار کیا۔

فرخ خان نے کہا کہ آج ہمیں کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ آئیے علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ہم پہلے سے بھی زیادہ اور سخت محنت کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کا ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ2022 کے موقع پرتہنیتی پیغام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے