PK Press

علامہ اقبال پرامن اور اعتدال پسند معاشرے کا قیام چاہتے تھے،فوزیہ ناز

fouzia naz


اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے

شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم مشرق کے عظیم مفکرین، فلسفیوں اور شاعروں میں سے ایک ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے نظریات، اقدار اور

نئی سوچ نے دنیا بھر کے ادیبوں اور فلسفیوں کی کئی نسلوں کو متاثر کیا۔
فوزیہ ناز نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کے افکار میں مضمر ہے،علامہ اقبال کے افکار اور نظریات پر عمل پیرا ہو کر مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی ولولہ انگیز شاعری کے ذریعے مسلم امہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا،قائد اعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے علا مہ اقبال کے علیحدہ وطن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا،

شاعر مشرق علامہ اقبال کا برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔
فوزیہ ناز نے کہا کہ علامہ اقبال ایک پرامن اور اعتدال پسند معاشرے کا قیام چاہتے تھے،انہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے مسلمانوں کے اندر آزادی کی نئی روح پھونکی۔

انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شادی کے 8 سال بعد شوبز کی مشہور جوڑی کے راستے جدا

پڑھنے کے اگلے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے