PK Press

شاہینوں نے کیویز کو دبوچ کر ٹی 20ورلڈ کپ کےفائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

pakistan-cricket-team

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی، جس نے فتح کی بنیاد رکھی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کیے، نوجوان بیٹر محمد حارث 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کا کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ مچل سینٹنر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
قبل ازیں کپتان کین ولیمسن نے 46 اور ڈیرل مچل 53 کی اننگز کی بدولت کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 14 رنز بناسکے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 4 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے فوری عملی اقدامات کی ضرورت

پڑھنے کے اگلے

ٹی 20 ورلڈکپ: ’پاکستان زندہ باد‘:صدر، وزیراعظم، پاک فوج سمیت دیگر کی مبارکباد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے