PK Press

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے

سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں

جبکہ بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔
بابراعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ 2,2 مرتبہ سنچری شراکت بنائی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ

ایک ایک سنچری شراکت بنائی، جبکہ بھارت کے روہت شرما کیرئیر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار رہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے

جبکہ 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑ کر جیت کی بنیاد رکھی۔
بابراعظم 43 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچتے ہی قومی ٹیم نے کتنے روپے کما لئے؟

پڑھنے کے اگلے

غیر منتخب حکمرانی کرنیوالوں کیلئے صادق وامین کا پیمانہ موجود نہیں ، اسلام آبادہائیکورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے