PK Press

چائنا کنسٹرکشن مختلف ممالک کی ترقی میں مدد جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ

چائنا کنسٹرکشن” کی عالمی سطح پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے، تر جمان
بیجنگ :

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہےکہ "چائنا کنسٹرکشن” مختلف ممالک کی ترقی میں ان کی مدد جاری رکھے گا ۔
اعداد و شمار کے مطابق 7 نومبر تک ، چین-لاؤس ریلوے کے ذریعہ نقل و حمل کا مجموعی کارگو 10 ملین ٹن سے تجاوز کرگیا ہے۔ چین-لاؤس ریلوے "چائنا کنسٹرکشن” کا ایک اور "چینی کاروباری کارڈ” بن گیا ہے۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق .
چاؤ لی جیان نے مزید کہا کہ "چائنا کنسٹرکشن” کی عالمی سطح پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ شاہراہوں، تیز رفتار ریلوے، بندرگاہوں، پلوں، بجلی گھروں، اسٹیڈیمز سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں چین کی شرکت پوری دنیا میں دیکھی جا رہی ہے۔ "چائنا کنسٹرکشن” پائیدار ہے ،معاشی ترقی اور دنیا بھر میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک نئی طاقت بن رہا ہے اور اس نے مقامی افراد میں اچھی ساکھ بھی حاصل کرلی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2022کا بلیو پیپر جاری

پڑھنے کے اگلے

چین کا ترقی یافتہ ممالک سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئےوعدوں کے ایفا کا مطالبہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے