PK Press

ٹی 20 ورلڈکپ: ’پاکستان زندہ باد‘:صدر، وزیراعظم، پاک فوج سمیت دیگر کی مبارکباد

شاباش ٹیم پاکستان! آرمی چیف اور وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی قومی ٹیم کو مبارکباد
ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچنے والی قومی ٹیم کو پاک فوج، صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، فائنل کے لیے نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔
سیمی فائنل جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے جذبہ، عزم اور نظم و ضبط لکھ کر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ میگا ایونٹ میں زبردست واپسی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹیر پر لکھا کہ ایک شاندار جیت سمیٹنے پر بابر اعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان نے زبردست میچ کھیلا، محمد رضوان، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور نوجوان محمد حارث کی شاندار پرفارمنس رہی، گرین شرٹس آپ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، فائنل میچ کے لیے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ انشاء اللہ فائنل میچ بھی جیتیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شاہینوں نے کیویز کو دبوچ کر ٹی 20ورلڈ کپ کےفائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

پڑھنے کے اگلے

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لئے 50کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے