PK Press

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر پیغام

shehbaz sharif

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری قوم شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد

اقبال کا 145 واں یومِ پیدائش بڑی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے امتِ مسلمہ کے نوجوانوں کو اپنیاسلاف کی قربانیوں، انکی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اقبال نیامت کے نوجوانوں کوشاہین سے تعبیر دی جو اپنے حوصلے، خود اعتمادی، بہادری اوردرویشی کی بدولت پرندوں میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو آج فکر اور فرمودات اقبال سے راہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔

اسی لئے ماہ نومبر کے ہر دن کو ہم فکر اقبال کے فروغ کا ذریعہ بنائیں گے۔ اقبال شناس شخصیات پر مشتمل قومی کمیٹی یہ فرض انجام دے رہی ہے۔

ایک نوجوان کا طرزعمل کیا ہونا چاہئے، یہ ہمیں حضرت اقبال سے سیکھنا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

علامہ اقبال پرامن اور اعتدال پسند معاشرے کا قیام چاہتے تھے،فوزیہ ناز

پڑھنے کے اگلے

علامہ اقبال کی سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،فرخ خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے