PK Press

طالبہ سے شادی کرنے کےلئے خاتون ٹیچر نے جنس تبدیل کروالی

Rajasthan-Teacher-Changes-Gender-To-Marry

بھارت میں ایک استانی نے طالبہ سے شادی کے لیے اپنی جنس تبدیل کروالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ایک اسکول کی ٹیچر مِیرا کو طالبہ کلپنا سے محبت ہوگئی اور

اپنی محبت کو پانے کے لیے اسکول ٹیچر نے جنس بھی تبدیل کروالی۔
جنس کی تبدیلی کے بعد اسکول ٹیچر میرا نے اپنا نام آروو کنتل رکھا اور کلپنا سے شادی کرلی۔

شادی کی تقریب میں جوڑے کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
آروو نے بتایا کہ کلپنا سے اسکول کے کھیل کے میدان میں ملاقات ہوئی اور تھوڑی بات چیت کے بعد ہی ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔
اسکول ٹیچر میرا جو اب آروو بن چکے ہیں نے مزید بتایا کہ مجھے شروع سے محسوس ہوتا تھا کہ میں لڑکی نہیں لڑکا ہوں۔

اس لیے پہلی بار 2019 میں اپنی سرجری کروائی۔
دوسری جانب کلپنا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی ہی نظر میں آروو سے پیار ہوگیا تھا اگر وہ اپنی جنس تبدیل بھی نہ کراتے تب بھی میں انہی سے شادی کرتی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

پڑھنے کے اگلے

شعیب سے علیحدگی کی افواہیں، ثانیہ کی نئی پوسٹ نے مداحوں کی تشویش بڑھا دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے