PK Press

ہر کوئی پاکستان اوربھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنا چاہے گا: شین واٹسن

pak-vs-india

آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں 9 نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے جبکہ 10 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔
اگربھارت اور پاکستان دونوں اپنے میچز جیت جاتے ہیں تو آسٹریلیا کے سب سے مشہور ترین میلبرن کرکٹ گرانڈ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل روایتی حریفوں کے درمیان ہوگا۔
اس سے قبل اسی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ بھارت نے جیتا تھا۔
سابق آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن پاکستان اور انڈیا کے درمیان فائنل کے امکانات پر ہی کافی پرجوش ہیں۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ہر کوئی پاکستان اور انڈیا کو فائنل میں دیکھنا چاہے گا۔
شین واٹس جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کیا کرتے تھے کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے میں ایم سی جی میلبرن کرکٹ گراونڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سپر 12 رانڈ کا میچ نہیں دیکھ سکا تھا کیونکہ میں اسی وقت ہونے والے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں کمنٹری کر رہا تھا۔
پاکستان اوربھارت اس سے پہلے ٹی20 ورلڈ کپ 2007 کے فائنل میں بھی مدمقابل آچکے ہیں اور وہ میچ انڈیا کے نام رہا تھا۔
شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے ٹی20 ورلڈ کپ 2007 کا فائنل بھی کھیلا تھا اور ہر کوئی ایسا دوبارہ دیکھنا چاہے گا۔
شین واٹسن نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیوی اوپنر فن ایلن اور پاکستانی فاسٹ بولرز کے درمیان مقابلہ دیکھنے والا ہوگا اور اس مقابلے کا اثر پورے میچ پر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کوئی توقع نہیں کر رہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی لیکن سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد یہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نئے کیمروں کی تنصیب سے اہم مقامات کی کوریج میں اضافہ ہوگا : آئی جی اسلام آباد پولیس

پڑھنے کے اگلے

عمران خان پر حملہ:ایف آئی آر سپریم کورٹ میں جمع،پراسیکیوشن کمیٹی قائم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے