PK Press

چین کی جانب سے ہنگامی امدادی خوراک کی ایک نئی کھیپ سری لنکا پہنچ گئی

 

سری لنکن حکام نے بندرگاہ پر امدادی کھیپ وصول کی

کو لمبو :
سری لنکا کے لیے چین کی ہنگامی امدادی خوراک کی ایک نئی کھیپ کولمبو پہنچ گئی۔ہفتہ کے روز سری لنکا میں چینی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر ہو وی اور سری لنکا کی وزارت تعلیم کے حکام نے بندرگاہ پر امدادی کھیپ وصول کی اور حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔
سری لنکا کی وزارت تعلیم کے نمائندے یاپا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے مشکل وقت میں چین کی امداد سے ملک بھر کے 7900 اسکولوں کے طلبا مستفید ہوں گے۔ یہ خوراک جلد ہی مشرقی صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بھیجی جائے گی۔
ہو وی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین سری لنکا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا اور سری لنکا کو نئے تعلیمی سال میں طالب علموں کے لیے ضروری ادویات، ایندھن اور اسکول یونیفارم بھی فراہم کرے گا تاکہ مشکلات سے دوچار مقامی خاندانوں کو مدد مل سکے۔
رواں سال کے آغاز سے ہی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی روابط، یون نان صوبائی عوامی حکومت اور ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا نے سری لنکا میں چینی سفارت خانے کے تعاون سے سری لنکا کو خوراک کے عطیات دیے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سی آئی آئی ای بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن چکی ہے، یو نیڈو

پڑھنے کے اگلے

چین کی ترقی افریقہ کے لئے نئے مواقع فراہم کر رہی ہے، رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے