
پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں میں شدت آگئی۔
سوشل میڈیا پر کھیلوں کی دنیا کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں مبینہ طورپر علیحدہ ہوگئے ہیں۔
شعیب اورثانیہ نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ ایک ساتھ منائی۔
ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب ملک نے ایک تصویر اپنے مداحوں کے لیے شیئرکی۔
When you were born, we became more humble and life meant something special to us.
We may be not together and meeting everyday but Baba is always thinking about you and your smile every single second.
May Allah give you everything you ask for Izhaan…
Baba & Mama love you ? pic.twitter.com/3gmifb8url
— Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) October 30, 2022
ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پراذہان کے ساتھ ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد کرتا ہے۔
شعیب اور ثانیہ نے اب تک علیحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی تھی۔