PK Press

چینی صدر کا اکتیسویں عرب لیگ سمٹ کے لیے تہنیتی پیغام

 

چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستی مضبوط سے مضوط تر ہوتی جا رہی ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ :

چینی صدر شی جن پھنگ نے الجزائر میں اکتیسویں عرب لیگ سمٹ کے انعقاد پر تہنیتی پیغام ارسال کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عرب لیگ نے عرب ممالک کے اتحاد و ترقی ،مشرق وسطی کے امن و امان اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ میں انتھک کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر طویل مدت سے عرب ممالک کے اتحاد،ترقی پذیر ممالک کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ اور چین عرب تعاون کو اہمیت دیتا آیاہے ۔
شی جن پھنگ نےکہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستی مضبوط سے مضوط تر ہوتی جا رہی ہے۔حالیہ برسوں میں باہمی سیاسی اعتماد مضبوط ہو ا ہے ۔بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون بڑھ رہا ہے اور کووڈ-۱۹ کی وبا میں بھی عرب ممالک اور چین نے آپس میں بھر پور تعاون کیا ہے۔انہوں نے چین عرب تعاون کو جنوب جنوب تعاون کی مثال قرار دیا اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل کی تشکیل کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین اور پاکستان اچھے دوست اور بہترین شراکت دار ہیں، چینی صدر کی وزیر اعظم شہباز شر یف سے گفتگو

پڑھنے کے اگلے

چین، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 21 واں اجلاس

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے