PK Press

پاکستان کا ایک تہائی سیلاب سے متاثر ہے، یو این سیکر ٹری جنرل

 

تمام ممالک ماحول کے تحفظ کی کارروائی کو اولین ترجیح دیں ، انتونیو گوئتریس
اقوام متحدہ:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کا ایک تہائی سیلاب سے متاثر ہے ، یورپ نے پانچ سو برس کے سب سے زیادہ شدید گرم موسم کا سامنا کیا ہے . فلپائن اس سے بری طرح متاثر ہے۔بدھ کے روز سیکرٹری جنرل نے کہا کہ

جی ٹوئنٹی کی قیادت میں تمام ممالک، اس بات کا عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں کہ "ماحول کے تحفظ کی کارروائی حقیقتاً اولین عالمی ترجیح ہے” ،کیونکہ حکومتی نمائندے اگلے ماہ 6 سے 8 نومبر تک مصر میں منعقد ہونے والی COP27(ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 27 ویں کانفرنس)کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ "پورا کیوبا تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اور یہاں، امریکہ میں آنے والے طوفان "ایان” کی تباہی نے یاد دہانی کروائی ہے کہ کوئی بھی ملک اور کوئی بھی معیشت ماحولیاتی بحران سے محفوظ نہیں ہے. انہوں نےCOP27کی اہمیت کونمایاں کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ جی ٹوئنٹی کے معروف صنعتی ممالک کے کیے گئے مشترکہ وعدے بہت کم ہیں اور یہ بہت دیر میں سامنے آئے ہیں. انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد اور پالیسیز درجہِ حرارت کو عالمی سطح پر 2 ڈگری سیلسیئس تک محدود کرنے کے دروازے بند کرتی ہیں۔
انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ ” ہم اپنے آج کے تحفظ اور کل کی بقا کے لیے زندگی یا موت کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ وقت ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے یا بیٹھ کر انتظار کرنے کا نہیں ہے بلکہ اس وقت ، "ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان” کوانٹم لیول کمپرومائز ” کی ضرورت ہے، "دنیا اب مزید انتظار نہیں کر سکتی ہے ،کاربن اخراج ہر وقت زیادہ ہو رہا ہے اور یہ بڑھتا جا رہا ہے ۔”

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی صدر کی معدنیات کی تلاش کرنے والے کارکنان کی حوصلہ افزائی

پڑھنے کے اگلے

امریکہ،”نورڈ اسٹریم” پائپ لائن اخراج کا ممکنہ مجرم ہے ،امریکی ماہر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے