PK Press

عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل ہی نہیں تھا،خواجہ آصف

khawaja asif

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے آغاز میں شروع ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے نومبر بھی آرام سے گزر جائے گا، آرمی چیف کی تقرری کے لیے 5 نام آتے ہیں ان میں سے کسی کی بھی تقرری ہو سکتی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل ہی نہیں تھا، جب آر ٹی ایس بھیٹتا ہے تو عمران خان جیسے لوگ آتے ہیں، عمران خان کو جو ہاتھ کھلاتا ہے یہ اسی کو کاٹتا ہے، عمران خان کا اقتدار جتنی دیر بھی رہا کسی کے مرہون منت تھا اور آج کیا زبان استعمال کر رہا ہے، ملاقات میں پاوں پکڑتا ہے معافی، ترلے کرتا ہے اور جلسوں میں بھڑکیں مارتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کیسز تو پنجاب حکومت نے معاف کیے ہیں، ہمارا کون سا کیس معاف ہوا ہے؟ یہ ہمارا کوئی ایک کیس بتا دیں جو معاف ہوا ہو، پنجاب میں پتا ہے کس کے ذریعے پیغام بھجواتے ہیں انھوں نے صدر مملکت کے ذریعے پیغام بھجوایا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سائفر آڈیو لیکس ،تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی5رکنی ٹیم تشکیل

پڑھنے کے اگلے

جمہوریت کو مذاق نہ بنائیں، سیاسی جھگڑوں کو پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے