PK Press

چین میں گزشتہ 10 برس کے دوران نان فوسل توانائی کے استعمال میں اضافہ، وزارت ماحولیات

 

2022 گلوبل انرجی ٹرانزیشن ہائی لیول فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فورم میں اعلان کیا گیا کہ پچھلے دس سالوں میں، چین میں غیر فوسل توانائی کے استعمال کے تناسب میں 6.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، اور ماحول دوست اعلیٰ میعاری ترقی کو فروغ دیا گیا۔
چین کی وزارت ماحولیات کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران چین میں بنیادی توانائی کی کھپت میں کوئلے کی کھپت کا تناسب 68.5فیصد سے کم ہو کر 56فیصد ہو گیا ہے، اور غیر فوسل توانائی کے استعمال کے تناسب میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہائیڈرو پاور، ونڈ پاور، سولر پاور اور بائیو ماس پاور جنریشن کی نصب شدہ صلاحیت میں چین دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔گزشتہ دس سالوں میں، چین میں 640,000 مربع کلومیٹر پر شجرکاری کی گئی ہے، اور چین میں جنگلات کے رقبے میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شنگھائی روح” پر عمل شنگھائی تعاون تنظیم کی مضبوطی، عالمی امن اور خوشحالی کی ضمانت

پڑھنے کے اگلے

” 1931 کے واقعے ” کی یاد کے لیے گھنٹی بجانے کی تقریب کا انعقاد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔