PK Press

دباو قبول نہیں، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، شہباز، نواز ملاقات میں اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ کسی کا دباو قبول نہیں، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
ملاقات میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن سے مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت تمام توجہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور معیشت کو بہتر کرنے پر مرکوز ہیں۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے حامی ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
نواز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اقدامات لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں جبکہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیلاب متاثرین کیلئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں، حکومت بحالی کیلئے کوششوں میں تیزی لائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی جانب سے جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل ہے، رپورٹ

پڑھنے کے اگلے

سابق صدر پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز انتقال کرگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔