PK Press

لی جان شو کی جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات، چینی صدر کا تہنیتی پیغام پہنچا یا

 

چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی جان شو نے جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کم جن پیو کی دعوت پر جنوبی کوریا کا سرکاری خیر سگالی کا دورہ کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے دورے کے دوران لی جان شو نے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے ملاقات کی۔جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کے دوران لی جان شو نے چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا اس سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر دونوں صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کا تعین کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے، اور جنوبی کوریا کے ساتھ رابطے بڑھانے، خلفشار کو ختم کرنے، تعاون پر توجہ دینے اور دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ مشترکہ طور پر دوطرفہ اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
لی نے کہا کہ دوستانہ تعلقات سے دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہمایوں سعیدبالکل بے کار اداکار ہے،فردوس جمال

پڑھنے کے اگلے

شنگھائی روح” پر عمل شنگھائی تعاون تنظیم کی مضبوطی، عالمی امن اور خوشحالی کی ضمانت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔