PK Press

ہمایوں سعیدبالکل بے کار اداکار ہے،فردوس جمال

اس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کرداراور باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دے دیا۔

ایک نجی ٹی وی کے شو میں سوالوں جوابوں کے دوران

فردوس جمال کی جانب سے دیے گئے بیانات

ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

ماہرہ خان کی عمر کو اداکاری کے کردار کے لیے غیر موزوں قرار دینے کے بعد فردوس جمال نے

ہمایوں سعید کو بالکل بے کار اداکار قرار دے دیا۔

شو کے دوران میزبان  نے فردوس جمال سے کہا کہ آپ کے سامنے میں 5 نام لوں گا، آپ نے بغیر سوچے سمجھے

ان اداکاروں کو 10 میں سے نمبر دینے ہیں۔

سب سے معروف اداکار فیصل قریشی کا نام لیے جانے پر اداکار فردوس جمال نے انہیں صرف 4 نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر

فردوس جمال کا کہنا تھا کہ وہ بھی 4 نمبروں کے آس پاس ہے۔شو کے دوران ہمایوں سعید کا نام لیے جانے پر

فردوس جمال کا کہنا تھا ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے۔

میزبان کی جانب سے معروف و سینئر اداکار سہیل احمد کا نام لیے جانے پر

فردوس جمال نے کہا کہ انہیں میں 10 سے بھی اوپر یعنی 12 نمبر دوں گا۔اداکار نعمان اعجاز کو 10 میں سے 5 سے 6 نمبر دیتے ہوئے

فردوس جمال کا کہنا تھا کہ 4 نمبر تو ان کے شخصیت کے ہیں باقی دو نمبر اداکاری کے لگا لیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کی مینو فیکچرنگ انڈسٹری دنیا میں سر فہرست ہے، ورلڈبینک

پڑھنے کے اگلے

لی جان شو کی جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات، چینی صدر کا تہنیتی پیغام پہنچا یا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔