PK Press

چین نے ایس سی او کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم

shehbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے چائنیز میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک کے قیام،چین کے شہر چھنگ داؤ میں چین-ایس سی او علاقائی اقتصادی و تجارتی تعاون کے تجرباتی علاقے کے قیام سمیت دیگر شعبوں میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان اس تنظیم کے تحت زرعی شعبے میں چین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون بھی کرنا چاہتا ہے۔ سی پیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی کے لیے سودمند ہے اور اس سے پاک چین تعلقات کی ترقی میں نئی قوت بھی فراہم ہوتی ہے۔

انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ عالمی سیکورٹی انیشیٹیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ،جامع ،پائیدار اور تعاون پر مبنی سیکیورٹی تصور پر متفق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف رکن ممالک کے ساتھ دہشت گردی ،انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی پر کاری ضرب لگاتے ہوئے خطے کے امن و ترقی کو یقینی بنا رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

پڑھنے کے اگلے

چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔