PK Press

پاکستان میں کورین سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں،چودھری سالک حسین

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ

پاکستان میں کورین سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جمعرات کو 2022پاک کوریا انفراسٹرکچر بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کوریا دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔

حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے

اس حوالے سے کورین کمپنیز انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ہماری مدد کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سولر پاور کے حوالے سے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے

اور اس پر جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دعوت دی کہ کوریا کی بزنس کمیونٹی اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے انرجی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کرسکتی ہے اور انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پرویز الہٰی کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ پی ٹی آئی کے 15 ، ق لیگ کے 5 ایم پی ایز کے ن لیگ سے رابطوں کا انکشاف

پڑھنے کے اگلے

گوادر ،پاک چین فٹبال میچ نے مقامی لوگوں کے دل جیت لیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔