PK Press

راجیو کھنہ ابوظبی ٹی ٹین کے چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر

کرکٹ کے تیز ترین اور تفریحی فارمیٹ ابوظبی ٹی ٹین کے آئندہ سیزن کے لئے سابق کرکٹر راجیو کھنہ کو چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر کردیا گیا ہے۔

راجیو کھنہ سابق کرکٹر ہونے کے علاوہ کھیلوں کی منیجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔وہ انڈین پریمیر لیگ ، پرو کبڈی لیگ اور انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں

اورراجیو کھنہ پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے سی ای او رہ چکے ہیں جبکہ راجستھان رائلز کے نائب صدر اور موجودہ کنسلٹنٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ابوظبی ٹی ٹین بارے گفتگو کرتے ہوئے

راجیو کھنہ کا کہنا ہے کہ بطور سی اواو میری کوشش ہو گی ٹی ٹین کی سابقہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی مزید ترقی کے لئے کام کروں تاکہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو اور مستقبل میں کرکٹ پلیئرز کے لئے ایک پر کشش ٹورنامنٹ بنے اور ہر کرکٹر ٹی ٹین

کھیلنے کا خواہش مندہو۔ دریں اثنا شجیع الملک چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ راجیو کھنہ کے

ٹی ٹین کے ساتھ وابستگی خوش آئند ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کی موجودگی اور تجربہ سے ٹورنا منٹ کو بہت فائدہ پہنچے گا ہم ان کے ساتھ طویل اور نتیجہ خیز تعلقات کے لئے پر امید ہیں ۔

یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے انعقاد کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، یو این

پڑھنے کے اگلے

شہباز شریف سے ملاقات ،روسی صدر کا پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔