PK Press

پاکستان میں فعال چینی کمپنیاں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش

 

 

 

 

پاکستان میں فعال چینی کمپنیاں اس وقت آفت زدہ علاقوں میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
پاکستان ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ ایجنسی کے تحت داسو پراجیکٹ کے مینیجر انور نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے نمایاں مدد فراہم کی اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں حصہ لیا ہے۔ ان کی مدد کے بغیر سڑکوں کی صفائی کا کام کافی دشوار تھا۔ ہم ان کے تعاون اور مدد کو سراہتے ہیں۔
گوادر میں، چینی امداد سے چلنے والے مقامی اداروں اور ملازمین نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک عطیہ کی سرگرمی کا انعقاد کیا، جس سے مجموعی طور پر 6.884 ملین روپے کے فنڈز اور امدادی سامان اکٹھا کیا گیا ہے۔

وا ضح رہے کہ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے وسط سے اب تک پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1,481 ہو گئی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین اور آسیان کے درمیان آر سی ای پی کے نئے مواقع کا اشتراک جاری

پڑھنے کے اگلے

کم سن طالب علم کی ناراض ٹیچر کو منانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔