PK Press

سیلاب متاثرین کی امداد ،غیر ملکی عطیات کی تفصیلات جاری

flood pakistan 2022

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی میں دوست ممالک پیش پیش۔این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے 12 امدادی پروازیں بھیجیں، 4 ہزار 8 ٹن غذائی پیکٹس فراہم کیے، ترکی نے بچوں کی خوراک کے ایک ہزار پیکٹس، 520 خیمے، 864 کچن سیٹ، 2 ہزار بستر فراہم کیے،
ترکی نے 50 کشتیاں، ہزار ہائی جین باکس، 2.63 ٹن خوراک اور 15.6ٹن ادویات بھجوائیں،
این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 32 پروازوں پر 310 ٹن خوراک، 21 ہزار 245 فوڈ پیکٹس، ہزار خیمے بھجوائے،امارات نے ایک ہزار بستر، 6.9 ٹن ادویات بھی بھجوائی ہیں،
رپورٹ کے مطابق چین نے 7 پروازوں کی مدد سے 5 ہزار 719 خیموں کا عطیہ دیا،
بیلجئیم نے 300 خیمے، جاپان نے 3 پروازوں سے 700 خیمے، 303 ترپالیں فراہم کیں،
ازبکستان نے 25 ٹن خوراک اور 9 ٹن بستروں کا عطیہ دیا،
قطر نے 3 پروازوں پر 5 ٹن ادویات، 291 تکئیے، 300 کمبل،306 گدے بھجوائے ہیں،
قطر نے فیلڈ اسپتال کے قیام کے ساتھ 2 فیلڈ ایمبولینس، طبی آلات سے لیس 2 گاڑیاں دیں،
امریکہ نے 10 پروازوں پر 14 ہزار 460 کچن سیٹ، 2 ہزار 880 پلاسٹک شیٹس بھجوائیں،
فرانس نے 204 خیمے، 208 کچن سیٹ، 1125 بستر، 422 ہائیجین باکس بھجوائے،
فرانس نے 78 واٹر پمپس اور 70 موٹر پمپ پائپس بھی بھیجے،
فرانس نے 8 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم، 4 افراد پر مشتمل نکاسی آب کی ٹیم بھی بھیجی،
اردن نے ایک پرواز پر 500 ٹفن باکس، 16 خیمے، ملبوسات کی 52 اور کمفرٹرز کی 2 گانٹھیں بھجوائی ہیں،
اردن نے 350 فوڈ پیکٹس، 15 کمبل، 3 ہزار ابتدائی طبی امداد کٹس بھیجیں،
اردن نے 90 جیری کینز، 102 گدے، 101 تکئیے، 280 ری چارجیبل لائٹس بھی بھیجیں،
اردن سے 31 بیبی فوڈ پیکٹس، 2 کچن سیٹس،179 بستر اور ادویات کے 10 باکس بھی عطیہ کیے گئے،
این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک نے ایک پرواز سے 7 پانی صاف کرنے کے یونٹس بھیجے،
ترکمانستان نے ایک پرواز سے 40 بیگ آٹا، 60 بیگ دال، 40 بیگ پاستا بھیجا،
ترکمانستان نے 324 پہناوے، 2612 ہائجین باکس، 400 میڈیسن باکس بھیجے،
یونیسیف نے 2 پروازوں پر میڈیکل ریلیف آئٹمز، سکول کٹس بھجوائی ہیں،
اقوام ادارہ مہاجرین نے 9 پروازیں، عالمی ادارہ خوراک نے 7، ہلال احمر نے 2 پروازیں امداد بھیجی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیلاب پرسیاست نہیں کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف

پڑھنے کے اگلے

چین اور ازبکستان کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلے جاری ہیں، چینی صدر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔