PK Press

پی ٹی آئی نے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

supreme court of pakistan

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرحلے وار استعفوں کی منظوری کو عدالت عظمی میں چیلنج کر دیا۔

 

اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتِ عظمی میں چیلنج کیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی جس میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کیا،

 

عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔

 

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان استعفی دے چکے ہیں، قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

 

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور

پڑھنے کے اگلے

سیلاب پرسیاست نہیں کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔