PK Press

عمران خان کے قول وفعل میں تضاد، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ رہنماوں کی قیادت میں مزید کام نہیں کر سکتے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہو رہی ہے اور جلد مزید حقائق بتاوں گا۔پشاور کے حلقہ پی کے 72 سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے کہا کہ وہ پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے جبکہ عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کر رہے۔
دوسری جانب محمد فہیم کے پارٹی کے علیحدگی کے اعلان کے بعد اس معاملے پر پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران نیازی پاکستان کونقصان پہنچا رہے ہیں،وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

مائیکل جیکسن کی موت کی اصل وجہ کیا تھی؟ سالوں بعد اکون کا انکشاف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔