PK Press

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب اختتام پذیر

سعودی عرب میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب اختتام ہوگئی ۔

غسل کعبہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے خصوصی طور پر شرکت کی

اللہ کے گھر کے اندرونی حصے کو غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب منعقد ہوئی

جس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل،آئمہ کرام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ

آب زم زم اور عرق گلاب کی مدد سے بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو غسل دیا

اور خالص عود اور دیگر خوشبووں سے بیت اللہ کی دیواروں کو معطر کیا ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کعبہ شریف کے اندر نوافل ادا کیے

اور غسل کعبہ کی تقریب کے اختتام پر طواف کعبہ بھی کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

روپے نے جان پکڑ لی،ڈالرمزید سستا ہوگیا

پڑھنے کے اگلے

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے