PK Press

عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

imran khan

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،

انہوں نے 30 کروڑ کے اثاثے اور بشریٰ بی بی کے نام 698 کنال اراضی ظاہر کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 108 فیصل آباد کے لیے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی کاپی سامنے آگئی

جس کے ساتھ ہی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

کاغذات میں عمران خان نے 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں،

عمران خان نے زوجہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی ڈکلئیر کی ہے۔

عمران خان نے زوجہ کے نام پر تین کنال پر بنا ہوا بنی گالا کا گھر، وراثت میں ملنے والے دو گھر، بھکر میں 228 کنال زمین بھی ڈیکلئیر کی،

زمان پارک گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے،

2020ء میں بنی گالا میں اضافی تعمیرات پر 39 لاکھ 54 ہزار اناسی روپے لگائے۔

کاغذات کے مطابق عمران خان کا اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ ہے جہاں سے 14 لاکھ روپے کرایہ وصول ہورہا ہے، ان کے پاس چار بکریاں جن کی مالیت دو لاکھ ہے، ان کے اور ان کی زوجہ کے پاس کوئی زیور نہیں ہے، عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کے پاس ایک کروڑ 12 لاکھ 29 ہزار 398 روپے ہیں، انہوں نے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں، عمران خان کے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 23 ہزار 587 ڈالرز موجود ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری، ڈالر مزید گراوٹ کا شکار

پڑھنے کے اگلے

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور ٹینکر میں تصادم، 20 افراد جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے