PK Press

یومِ آزادی پر سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں،چودھری شجاعت

ch shujat hussain

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ق )کے صدر چودھری شجاعت حسین

کا کہنا ہے

کہ 14 اگست کا تقاضہ ہے کہ ہم انا اور تکبر چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں۔

یوم آزادی کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں

چودھری شجاعت نے کہا کہ ملک کی معیشت اسی وقت درست ہو گی

جب ہم ثابت قدم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے

فوج کا بہت بڑا کردار ہے، ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو

گھسیٹنے سے گریز کریں۔
چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اہلِ سیاست، اہل صحافت سمیت پوری قوم کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہنےکی ضرورت ہے جو ذاتی فائدہ اٹھانے کے لیے منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں، بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیر اعظم نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

پڑھنے کے اگلے

چودھری شافع حسین ستارہ امتیاز کے لئے نامزد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے