PK Press

دوسری جنگ عظیم کی ” کمفرٹ ویمن” کو یاد کرنے کا عالمی دن

دوسری جنگ عظیم کی "کمفرٹ ویمن” کو یاد کرنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں جاپانی فوج کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی یاد میں بنائے گئےمیوزیم کی ایک نمائش گاہ میں ،دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے "کمفرٹ ویمن” نظام کے متاثرین کی یاد میں ایک یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سال 1931 سے 1945 کے دوران جاپانی فوج نے دو لاکھ سے زائد چینی عورتوں سمیت تقریباً چار لاکھ ایشیائی عورتوں کو جنسی غلام بنایا ،ان پر تشدد کیا گیا اور شدید ذہنی وجسمانی اذیت سے دوچار کیا گیا ۔جاپانی فوج کے اس غیر انسانی اور ظالمانہ عمل کو معاف نہیں کیا جا سکتا نہ ہی متاثرین کی اذیت کو بھلایا جا سکتا ہے ،وہ اب بھی جاپان کی جانب سے ایک معذرت کی منتظر ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نائب چینی وزیر اعظم کی صوبہ ہائی نان میں انسداد وبا کے سلسلے میں ہدایات

پڑھنے کے اگلے

چین کے سنکیانگ میں انٹرنیشنل آرمی گیمز 2022 کا آغاز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے