PK Press

چینی صدر کا بنیادی سطح پر کام کرنے والے ہیروز کے نام جوابی خط

چین کے صدر شی جن پھنگ نے مشرقی چین کے صوبے آنہوئی کے ہوانگ شان پہاڑ ی علاقے میں بنیادی سطح کی خدمات فراہم کرنے والے ہیروز لی پھے شنگ اور ہو شیاؤچھون کے خط کا جواب دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مثالی خدمات کو جاری رکھیں گے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے قدرتی مناظر سے مالا مال اس پہاڑی علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور یہاں آنے والے مہمانوں کاخوشگوار استقبال کرنے والے تیرہ سو سال پرانے صنوبر کے درخت کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر دونوں ہیروز کی دیرینہ اور پر خلوص کوششوں کو بے حد سراہا۔
چین 2008 سے بنیادی سطح پرکام کرنے والے ہیروز کو "گڈ سماریٹنز آف چائنا ” کا اعزاز دیتا آرہا ہے ۔ لی پھے شنگ اور ہو شیاؤچھون بالترتیب 2012 اور 2021 میں ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں شامل تھے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھانے کا عالمی ریکارڈ

پڑھنے کے اگلے

نائب چینی وزیر اعظم کی صوبہ ہائی نان میں انسداد وبا کے سلسلے میں ہدایات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے