PK Press

وزیر اعظم نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بھارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی

پڑھنے کے اگلے

یومِ آزادی پر سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں،چودھری شجاعت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے