PK Press

نئے عہد میں چین کی وحدت ” تھنک ٹینک فورم کا انعقاد

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بیجنگ میں ، چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے

تائیوان انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ” نئے عہد میں چین کی وحدت

” کا تھنک ٹینک فورم منعقد ہوا ۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق متعدد ماہرین

اور اسکالرز نے "امور تائیوان اور نئے عہد میں چین کی وحدت ” کے

وائٹ پیپر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ماہرین کی رائے میں

مذکورہ وائٹ پیپر میں قدیم زمانے سے تائیوان کے

چین کا حصہ ہونے کے حوالے سے تاریخی و قانونی حقائق منظم طریقے سے پیش کئے گئے ہیں اور ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی حکام کی جانب سے

تائیوان کی علیحدگی کی کوششوں کو تیز کرنے

نیز امریکہ کے ساتھ مل کر "تائیوان کارڈ” کھیلنے کی حماقت اور خطرے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت کی جانب سے نئے عہد میں چین کی وحدت کی تکمیل کے موقف اور پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔ اس وائٹ پیپر کا اجراء بروقت، انتہائی اہم اور بے حدحوصلہ افزا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بارہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

پڑھنے کے اگلے

عالمی ما ہرین کا امر یکہ سے افغا نستان کے اثاثوں کی واپسی کا مطا لبہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے