PK Press

آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق امپائر

جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ریور سڈیل میں

کار حادثہ پیش آیا جس میں سابق امپائر سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔روڈی کوئٹزن نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے

دوران 397 میچوں میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کا کردار ادا کیا، انہوں نے 128 ٹیسٹ، ریکارڈ 250 ون ڈے اور 19 ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائر کوئٹزن 1990 سے 2010 تک کرکٹ کی دنیا سب سے زیادہ میچوں میں نمائندگی کرنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، وہ الاقوامی سطح پر تقریباً 400 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔دوسری جانب انکی اچانک موت پر سابق کرکٹرز سمیت امپائرز نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

میں گھناؤنی فلمیں نہیں بنانا چاہتا،اکشے کمار

پڑھنے کے اگلے

امورتائیوان اور نئے عہد میں چین کی وحدت کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجراءتائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تصادم میں اضافہ ہو رہا ہے،وائٹ پیپر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے