PK Press

میں گھناؤنی فلمیں نہیں بنانا چاہتا،اکشے کمار

بالی وڈ سٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ

’گھناؤنی فلمیں‘ نہیں بنانا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنی فلموں کے بارے میں مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ

ان کی فلمیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دیکھی جاسکتی ہیں۔

اکشے کمار کے مطابق وہ ’مختلف قسم کا کام کرنا چاہتے ہیں۔

کسی قسم کا تاثر نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ

جو بھی فلم بنائیں وہ فیملی کے ساتھ دیکھی جانے والی ہوں۔‘

فلموں کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

’گھناؤنی فلمیں نہیں بنانا چاہتا، چاہے وہ سوشل ڈرامہ طرز کی

فلم ہو یا سائیکوتھرلر، فلم بناتے وقت اس کے پیغام اور کاروبار کو

ذہن میں رکھتا ہوں۔

جمعرات11اگست کو اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ ریلیز ہورہی ہے جب کہ اسی روز عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بھی جاری کی جائے گی۔اس سے پہلے اکشے کمار کی فلم سمراٹ پرتھوی راج ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بُری طرح ناکام رہی۔اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کی کہانی ایک ایسے بھائی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی بہنوں کی شادی کرنے میں مشکلات پیش آتی ہے اور اسی وجہ سے اس کی اپنی شادی بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ، تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

پڑھنے کے اگلے

آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے