PK Press

پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم معطل

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے تاجر برادری کے لیے بڑا ریلیف دے دیا۔ اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔
پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامے کو معطل کر دیا گیا۔ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔ تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تاجر برادری رات گئے تک کاروبار کرسکے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ممنوعہ فنڈنگ: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا

پڑھنے کے اگلے

لاہورہائیکورٹ نے چودھری شجاعت حسین کی پارٹی صدارت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے