PK Press

مائنس پلس کا فیصلہ زمینی خدا نہیں، سپریم کورٹ کرے گی، شیخ رشید

sheikh rasheed

sheikh rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں، مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ5سٹار ہوٹل ہیں۔12اگست3بجے اہم پریس کانفرنس کروں ۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیلاب متاثرین کے مفت علاج کیلیے ڈاکٹرز کی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی

پڑھنے کے اگلے

شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے