PK Press

شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

shehroze kashif

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف نے

8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو آج سر کر لی،

یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جسے انہوں نے سر کیا ہے۔

شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے،

جی ٹو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

کوہ پیما شہروز کاشف کو 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مائنس پلس کا فیصلہ زمینی خدا نہیں، سپریم کورٹ کرے گی، شیخ رشید

پڑھنے کے اگلے

ہیلی کاپٹر حادثہ سے متعلق منفی پروپیگنڈا ،6رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے