PK Press

چین کی امریکی اسپیکر پیلوسی کے دورہ تائیوان اور امریکی اقدام پر کڑی تنقید

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کہا کہ نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے سے امریکہ کی تین غلطیاں سامنے آئی ہیں۔
اول تو یہ چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔ دوسرا یہ "تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت کرنے والی قوتوں سے ہمدردی ہے۔ تیسرا دانستہ آبنائے تائیوان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین کا ٹھوس موقف اور جوابی اقدامات جائز، معقول، قانونی، ضروری اور مناسب ہیں جن کا مقصد چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ، چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنے کی امریکی کوششوں کو روکنا اور اسے کچلنا ہے۔
تائیوان حکام کا "علیحدگی کے حصول کے لیے امریکہ پر انحصار” کا تصور آبنائے تائیوان اور علاقائی استحکام کے لیے حقیقی معنوں میں خطرہ ہے۔وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ اندرونی معاملات میں
عدم مداخلت کا اصول ممالک کے درمیان تعلقات کا "سنہری اصول” ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے "بنیادی آلہ ” ہے۔ ہم چین کے موقف کے ادراک اور حمایت پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امور تائیوان کے حوالے سے چین کے جائز موقف پر بنگلہ دیش کی فوری حمایت کو سراہتے ہیں، وانگ ای

پڑھنے کے اگلے

امر یکی اسپیکر کے دورہ تائیوان کے ردعمل میں چین کے مضبوط جوابی اقدامات کا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے