PK Press

طلائی تمغہ جیتنے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ارشد ندیم کو مبارکباد

صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف نے جیولین تھرو میں

عالمی ریکارڈ بنانے اور کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر

ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ارشد ندیم کو

کامن ویلتھ گیمزمیں غیرمعمولی کارکردگی پر

مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے

نیاریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کی،

ارشد ندیم قوم کا فخراورہمارا قومی ہیروہے۔

 

مسلح افواج کی جانب سے بھی ارشد ندیم کو

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ اور جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں ارشد ندیم کی

غیر معمولی کارکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پاکستان زندہ باد۔

 

صدرمملکت ڈاکٹر عاف علوی کی جانب سے بھی پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے اور کامن ویلتھ گیمز دو ہزار بائیس میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی گئی ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ آپ قوم کا فخر ہیں، طلائی تمغہ جیتنے پر آپ کوبہت بہت مبارک ہو۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں

وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ یمز میں ارشد ندیم کو جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ

آج صبح بیدار ہوتے ہی بہت خوشی کی خبر سنی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

غلام مصطفیٰ کھر تحریک لیبک پاکستان میں شامل ہوگئے

پڑھنے کے اگلے

چین بنگلہ دیش کا ہمیشہ سے ایک قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے، چینی وزیر خا رجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے