PK Press

شانگلہ سے اسلام آباد قیمتی عقابوں کی اسمگلنگ

وائلڈ لائف حکام نے شانگلہ سے اسلام آباد قیمتی عقابوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خوا نے ایک کارروائی میں شانگلہ سے قیمتی عقابوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان محکمہ جنگلی حیات لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ ملزمان شانگلہ سے قیمتی عقاب اسلام آباد اسمگل کر رہے تھے، جنھیں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے اہل کاروں نے ملزمان کے قبضے سے قیمتی عقابوں کو ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لے لیے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختون خوا نے ٹرانٹولا مکڑی کی اسمگلنگ بھی ناکام بنائی تھی، ملزم کو مکڑی مانسہرہ سے ایبٹ آباد لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے،چودھری شجاعت حسین

پڑھنے کے اگلے

حکومت کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔