PK Press

سردار تنویرالیاس آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نامزد

sardar tanveer ilyas khan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما سردار تنویرالیاس کو آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کے امیدوار کے طور پر نامزد کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی منظوری دے دی ہے ۔

 

 

عدم اعتماد پر منظوری کے بعد اب عبدالقیوم نیازی کی جگہ سردار تنویر الیاس وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے۔اس حوالے سے عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام ایم ایل ایز کو ہدایت کردی ہے کہ اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو ہوگا۔

عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ ختم، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ

https://pkpress.net/2022/04/09/imrankhan-4/

 

دوسری جانب پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر اسد عمر نے اسپیکر قانون سازی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سردار تنویر الیاس تحریک انصاف کے وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی تھی۔تحریک علی شان سونی، اکبر ابراہیم اور ماجد خان صاحب کی طرف سے جمع کروائی گئی تھی۔مظفرآباد تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے اپنے ہی پچیس اراکین کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی جبکہ متبادل وزیر اعظم کے لئے سردار تنویر الیاس کا نام دیا گیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہبازگل اورشہزاداکبرکا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

پڑھنے کے اگلے

توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے سے متعلق ذلفی بخاری کا موقف آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے