PK Press

پی ٹی آئی کے14 منحرف ارکان کیخلاف کارروائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے۔منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ،نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض ،نوٹسز احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو نوٹس جاری کیے گئے۔

 

شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے۔شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ۔نوٹس میں کہا گیا کہ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار ،رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کردیے جس میں کہا گیا کہ منحرف ارکان 26 مارچ 2022 دن دو بجے سے پہلے تک عمران خان کے سامنے پیش ہوں،ارکان پیش نہ ہوئے تو آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہنشاہِ جذبات محمد علی کو بچھڑے 16برس بیت گئے

پڑھنے کے اگلے

شہباز گل کو رمیش کمار سے بدزبانی مہنگی پڑگئی، 10کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے