
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، حکومت کے چند دن رہ گئے، گالیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔
https://www.bolnews.com/urdu/latest/
انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کے نوٹس آئے ہیں، نیب کو اس کا جواب دینا پڑے گا، حکومت کے آلہ کار بننے والا اپنے کئے کا ذمہ دار ہو گا یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی، ہمارے ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے، نیب کا کوئی کام نہیں تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرے۔ پنجاب کے وزیراعلی بزدار صاحب ہیں آپکو مبارک ہو۔
Tags: احتساب عدالت کے باہر میڈیا تحریک عدم اعتماد جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے، شاہد خاقان شاہد خاقان عباسی