PK Press

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ نے تاریخ رقم کردی

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ نے تاریخ رقم کردی

دوحہ (نیوز ڈیسک ) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی احسن رمضان نے تاریخ رقم کردی۔پاکستان کے 16 سالہ کیوئسٹ احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ عامر سرکوش کو 5-6 فریم سے ہرایا۔
احسن رمضان ورلڈ ٹائٹل جیتنے والے تیسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں، احسن رمضان سے قبل محمد آصف دو بار اور محمد یوسف ایک بار ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

 

دفاعی چیمپئن محمد آصف سے ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد احسن نے تیسرا اور چوتھا فریم جیت کر مقابلہ برابر کیا۔

https://www.bolnews.com/urdu/latest/

پھر ایک فریم آصف جیتے تو اگلا فریم احسن ، مقابلہ چار۔ چار سے برابر ہوا تاہم فیصلہ کن فریم میں ٹیبل پر جب آخری ریڈ بال باقی تھیں تو احسن کو ایک اسنوکر درکار تھا، انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آصف کو فاؤل میں مجبور کرتے ہوئے گیم میں واپسی بنائی اور پھر کلر بالز پوٹ کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے پاکستان کے محمد سجاد کو پانچ ۔ چار سے شکست دی تھی۔

https://pkpress.net/2022/02/14/shahid-afridi-career/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بزرگوں کی ہمت ہے کہ 3سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیے، چوہدری وجاہت

پڑھنے کے اگلے

معروف گلوکار عاطف اسلم 39 برس کے ہوگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے