
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کرلیا ۔
پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر اعظم ریلوے سواتی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے کل 10 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
اعظم سواتی کوڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مانسہرہ نے انتخابی مہم میں شرکت پر طلب کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے جوکلائی پاس میں ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ٹینڈر بھی منسوخ کردیے۔خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے مقررہ حد سے بڑے بینرز بھی اتروا دیے۔
https://pkpress.net/2022/03/07/pm-imran-khan-6/
الیکشن کمیشن نے یہ کارروائی شانگلہ، سوات اور دیگر اضلاع میں کی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مبنی بینرز اتارے گئے۔
https://www.express.pk/saqafat/
احساس کفالت پروگرام
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے اپردیرمیں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی ادائیگی سے بھی روک دیا۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل الیکشن کمیشن پرالزامات کے کیس میں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معذرت قبول کرتے ہوئے دونوں وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔