
ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جوش خطابت میں کی گئی غلطی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹوزرداری جوش خطابت میں ٹانگیں کانپ رہی ہیں کے بجائے
اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہہ گئے۔
وائرل ویڈیو میں بلاول بھٹو عوامی مارچ میں جیالوں کا جوش وجذبہ بڑھانے کے لیے خطاب کررہے ہیں اور اس دوران وہ کہتے سنائی دئیے کہ آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
When You graduate from online classes ?
#کانپیں_ٹانگ_رہی_ہیں pic.twitter.com/90A42u7sUc— Salman Khani (@Chishmish_khani) March 8, 2022
سوشل میڈیا پربلاول بھٹوزرداری کی زبان پھسل جانے سے ہونے والی غلطی پرلوگ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ کچھ صارفین بلاول کی پرانی تقریر کے جملے زیادہ بارش ہوتی ہے توزیادہ پانی آتا ہے بھی شیئر کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں *"کانپیں ٹانپ"* رہی ہیں
بلاول pic.twitter.com/Bbsm1olTna— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 8, 2022
دوسری جانب ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم جب ہم سب مل کراسے باہر نکالیں گے جو پاکستان کے لئے مشکلات ہیں ان سے نجات دلائیں گے۔مائنس سلیکٹڈ اب عوام کی حکومت لائیں گے اور عوام کے چہروں پر خوشی ہوگی۔ اگر سلیکٹڈ کو رہنے دیا تو آنے والی نسلیں اور قبریں معاف نہیں کریں گے۔
میں ان کو بہت جلد نکالوں گا
سابق صدر نے کہا کہ انشااللہ میں ان کو بہت جلد نکالوں گا۔ کہتا ہے کہ اقتدار سے نکلا تو بہت خطرناک ہوںگا۔ میں کہتا ہوں بسم اللہ کرو آ تو صحیح، دنیا دیکھے گی کون خطرناک ہے۔ سابق صدر نے اپنے خطاب میں اے این پی ، پاکستان مسلم لیگ نون اور جے یو آئی کے رہنماں اور کارکنوں کا پیپلزپارٹی کے جیالوںکی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیالے کی ایک خاص پہچان ہے۔ آپ کا پیار دیکھ کر میرا دل بہت خوش ہوا۔ بلاول کے ساتھ پیار دیکھ کر بی بی شہید کے جلسے نظر آتے ہیں۔ میں آپ پر رشک کرتا ہوں، ہمارے بچے، ہماری مائیں ہماری بیٹیاںسب آپ سے پیار کرتی ہیں۔ شکر الحمدللہ وہ آگے بڑھے اور وہ وقت بھی آئے گا جب سلیکٹڈ کو نکال کر باہر پھینکیں گے۔ آپ کی حکومت لائیں گے جس سے دوبارہ آپ کے ہونٹوں پر خوشی آئے گی، آپ کے بچوں کا مستقبل بنائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ نے جو ہمت دکھائی ہے میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔